Full-Width Version (true/false)

banner image

Breaking

banner image

فرزدق شاعر

 فرزدق شاعر


   یہ بہت ہی مشہور شاعر ہے جو اہلِ بیت کا بہت ہی محب و مداح تھا۔ جب اس کی بیوی کا انتقال ہوا تو بصرہ کے تمام شرفاء و رؤساجنازہ میں شامل ہوئے۔ قبرستان میں حضرت خوا جہ حسن بصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرزدق سے پوچھا کہ کیوں فرزدق! تم نے اس دن کے لیے کون سی تیاری کررکھی ہے؟ تو فرزدق نے جواب دیاکہ میری بس یہی تیاری ہے کہ ساٹھ برس سے کلمہ پڑھتا رہا ہوں، پھر فرزدق اپنی بیوی کی قبر کے پاس دردناک لہجے میں یہ اشعار پڑھنے لگا:

اخاف وراء القبر ان لم تعافنی 
اشد من القبر التھابا واضیقا

(اے اللہ!عزوجل) اگر تو نے مجھے معاف نہ کردیا تو قبرکے علاوہ قبرسے زیادہ تنگ جگہ اوربھڑکنے والی آگ کا مجھے خوف ہے

اذا جاء یوم القیامۃ قائد
عنیف وسواق یسوق الفرزدقا

قیامت کے دن جب ایک بہت ہی سخت مزاج کھینچنے والا اور ہانکنے والا فرزدق کو لے چلے گا

لقد خاب من اولاد آدم من مشی
                                             الی النار مغلول القلادۃ ازرقااولاد ِ آدم میں سے جو شخص جہنم کی طرف گردن میں طوق پہنے ہوئے روسیاہ ہو کر جائے گا وہ بہت ہی نامراد ہوگا۔(1)(احیاء العلوم ج۴ص۴۱۳)
فرزدق شاعر  فرزدق شاعر Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.