Full-Width Version (true/false)

banner image

Breaking

banner image

(۱۲)حضرت فاطمہ بنت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما

(۱۲)حضرت فاطمہ بنت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما


یہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحبزادی ہیں جو عام طور پر ''فاطمہ صغریٰ'' کے لقب سے مشہور ہیں جب ان کے شوہر حسن بن امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہماکا وصال ہوگیا تو انہوں نے ان کے جنازہ کو دیکھ کر یہ شعر پڑھا کہ

وکا نوا رجاء ثم امسوا رزیۃ
لقد عظمت تلک الرزایا وجلت

یہ لوگ امید تھے پھر شام کو مصیبت بن گئے تو یہ مصیبتیں بہت زیادہ اور بڑی شاندار ہوگئیں۔ پھر انہوں نے اپنے شوہر کی قبر کے پاس ایک خیمہ گاڑا اور مسلسل ایک سال تک وہ اسی خیمہ میں رہیں۔ سال بھر کے بعد خیمہ اکھاڑ کر جب وہ اپنے مکان پر جانے لگیں تو مدینہ منورہ کے قبرستان جنۃ البقیع کے ایک جانب سے ایک غیبی آواز آئی۔ کہ الا ھل وجدوا مافقدوا (خبردار!کیا ان لوگوں نے اس چیز کو پالیاجس کو کھودیا تھا) تو دوسرے کنارے سے یہ آواز آئی کہ

بل یئسوا فانقلبوا ( نہیں بلکہ ناامید ہوگئے
لہٰذا پلٹ کر اپنے گھر چلے گئے) ان دونوں آوازوں کو لوگوں نے سنا مگر آواز دینے والوں کو کسی نے نہ دیکھا۔(1)(مشکوٰۃج۱ص۱۵۲واحیاء العلوم ج۴ص۴۱۳)


(۱۲)حضرت فاطمہ بنت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما (۱۲)حضرت فاطمہ بنت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما Reviewed by WafaSoft on March 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Comments

Powered by Blogger.